حیدرآباد (پاک صحافت) مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کا نشانہ صرف اپوزیشن اور غریب عوام ہیں جبکہ کرپٹ مافیا کو کھلی چھوٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ پینڈورا پیپرز کے انکشاف کے بعد احتساب کی شروعات اپنے گھر سے کریں۔ عمران خان کے پیاروں کی باہر ممالک میں کمپنیاں نکل آئی ہیں لہذا وفاقی وزراء اور پنجاب کے سینئر وزیر کو استعفا دیکر گھر جانا چاہیے۔
رہنما پی پی پی مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ احتساب احتساب اور چور چور کا شور مچانے والوں کو اپنا بھی احتساب کرنے چاہیے۔ دنیا ایک مرتبہ پھر عمران خان کو اپنے اعلانات سے یوٹرن لیتا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او نہیں دینگے کا راگ الاپنے والے نے تحقیقات سے قبل اپنے پیاروں کو این آر او دے دیا ہے۔