حمزہ شہباز

عمران خان کا منی بجٹ لانے کی وجہ گزشتہ حکومتوں کو قرار دینا دماغی خلل کا نتیجہ ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا منی بجٹ لانے کی وجہ گزشتہ حکومتوں کو قرار دینا دماغی خلل کا نتیجہ ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ نہیں لاکھوں افراد کو بےروزگار کرنے کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے جاری بیان میں منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کاہ کہ  حکومت منی بجٹ سے موجودہ 11.5 فیصد ماہانہ اور 19.8 فیصد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کو آگ لگانے جارہی ہے۔ معاشی غلامی اختیار کر کے سیکیورٹی پالیسی پر بغلیں بجاناحکومت کی کوتاہ اندیشی کی مثال ہے، منی بجٹ سے لگنے والے ٹیکسوں سے کاروبار مزید ختم اور معیشت سکڑ جائے گی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عمران خان منی بجٹ لانے کے بجائے عوام سے جھوٹے وعدے، کمر توڑ مہنگائی، معاشی سبز باغ دکھانے اور ملک کو تباہ کرنے پر معافی مانگیں۔ عمران حکومت کا واحد معاشی مقصد اب صرف عوام سے ٹیکس بٹورنا رہ گیا ہے، حکمران مال بنانے میں مصروف ہیں اور عوام فاقوں سے خودکشی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ملیشیا

پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے