لاہور (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اس وقت ایوننگ واک میں تبدیل ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیان لاہور کی جانب سے مسترد کرنے کے بعد عمران خان کا لانگ مارچ اب صرف ایوننگ واک تک محدود ہوچکا ہے، جس میں صرف چند لوگ واک کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز لبرٹی چوک لاہور سے اسلام آباد کی جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کررہے ہیں۔ عمران خان نے مرید کے سے آج تیسرے روز کے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے۔
Short Link
Copied