اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی چیئر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مستقبل تاریک ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان احتساب سے بچنے کے لیے ڈرامے کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان گھبراہٹ کے شکار ہیں۔ عمران خان احتساب سے بچنے کے لیئے ڈرامے کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ترجمان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، عمران خان گرفتاری کے خوف سے سفارتی استثنیٰ لے کر امریکا جاتے تھے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نریندر مودی دونوں سفارتی استثنیٰ لے کر امریکا گئے۔
Short Link
Copied