لاہور (پاک صحافت) ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سائفر گم ہونے کا بیان مضحکہ خیز ہی نہیں تشویشناک بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اعتراف سے عمران خان کا کھلنڈراپن واضح ہے، توشہ خانے کی امانتوں میں خیانت کرنے والے سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ حساس دستاویزات پر سیاست کھیلنا شاطر اور جھوٹ کے پروردہ عمران نیازی کا خاصا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ عظمیٰ پر بیٹھ کر سازشی جال بُنا گیا۔ ملک اور اداروں کے خلاف سازش میں عمران نیازی براہ راست ملوث ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
Short Link
Copied