لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد بیرونی مداخلت شامل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی قیدی جیل میں بیٹھ کر آئی ایم ایف کو خط لکھ سکتا ہے، عمران خان کا خط لکھنے کا مقصد صرف بیرونی مداخلت کو شامل کرنا ہے۔ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جو سیٹیں ملیں کیا وہاں دھاندلی نہییں ہوئی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔
Short Link
Copied