خواجہ آصف

عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تگ و دو کے باجود جتنے لوگ اکٹھے ہوئے سب جانتے ہیں، عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، ان کی غلط فہمی دنوں میں دور ہو جائے گی۔ آنے والا مہینہ سیاست کے حوالے سے بہت اہم ہے، نومبر کا مہینہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آئین نے آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کو دیا ہے، عمران خان کے ذہن میں آیا آرمی چیف کی تقرری سیاستدانوں کا حصہ ہے، سیاستدان آپس میں آرمی چیف کی تقرری کریں گے تو کیا رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج وزارت دفاع کے ذریعے نام بھیجے گی، وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ آرمی چیف تعینات کرلیں، عمران خان قومی اسمبلی کا رکن ہی نہیں وہ کیسے مشورے دیتا ہے، سارے عمل میں اجنبی عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے