کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کا پیغام اچھی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لائن بدل رہے ہیں، پابندی سے بچنا ہے تو تحریک انصاف کو سمت درست کرنا ہوگی، اور ایک سیاسی جماعت بن کر آنا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کا پیغام دیا، اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کا پیغام اچھی بات ہے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اب اپنی لائن بدل رہے ہیں، کبھی وہ نیوٹرل کو حیوان اور جانور کہتے تھے، اب کہا جارہا ہے کہ نیوٹرل اچھی چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرنی ہے، کبھی کہتے ہیں بات ہی اسٹیبلشمنٹ سے کرنی ہے، پھر انہیں کہتے ہیں وہ سیاست میں نہ آئیں۔
Short Link
Copied