اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے پتلی گلی سے نکل کر بھاگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دیکھنا یہ ہے عمران خان عارف علوی کو مستعفی ہونے کا کب کہتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نہ پنجاب، نہ خیبر پختونخوا اسمبلی ٹوٹے گی، پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اپنے سینیٹروں کو کب مستعفی ہونے کی ہدایت دیتے ہیں، عمران خان پنڈی میں فلاپ شو پر شرمندگی اور خفت کو تسلیم کرے۔