اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان چور تھے اس لیئے 8 سال تک الیکشن کمیشن سے بھاگتے رہے، آٹھ سال بعد باالآخر اس کی چوری پکڑی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنایا ہے، عمران خود کو قانون، منصف، اور جلاد سمجھ رہے تھے۔ عمران خان دولت کے گھمنڈ میں اداروں پر چڑھائی کر رہے تھے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان کی زبان لمبی اور بے قابو ہو گئی تھی۔ مالم جبہ، بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبہ میگا کرپشن کی بند کتاب ہے، عمران خان نے سوئے کرپشن اور انتقام کے کوئی علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔
Short Link
Copied