لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب کو بچانے کی بجائے عثمان بزدار کو بچانے میں مصروف ہیں جو عوام دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پورا پنجاب مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ صوبے میں بے روزگاری اور مہنگائی آئے دن بڑھ رہی ہے لیکن عمران خان عثمان بزدار کی تعریف کرنے میں مصروف ہیں۔
ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو ڈوبنے سے عمران خان بچالیں گے لیکن لاہور کو ڈوبنے سے بچانے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور ڈوب جائے یا کچرا کنڈی بن جائے، عثمان بزدار کو نظر نہیں آئے گا۔