عمران خان

عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا، نوٹس جاری

لاہور (پاک صحافت) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو نوٹس وصول کرانے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی اور نوٹس وصول کرایا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور اس بار انہیں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں۔

واضح رہے کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 روز کے اندر نوٹس پر عمل درآمد کروایا جائے۔ اگر 7 روز کے اندرعمل درآمد نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔  خیال رہے کہ ای ٹی او ایکسائز اور انسپکٹر آمنہ رشید کی جانب سے عمران خان کو نوٹس بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے