عمران خان پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈالنے کی کوشش  کررہا ہے جو کہ ملک دشمن عناصر کا کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت اور دفاع ریاست کی بقاء کی ضمانت ہوا کرتے ہیں، پاکستان توڑنے کے عمران خان کے ایجنڈے کو ہم 12 سال سے سامنے لارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان حکومت میں تھا تو پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیا، اب حکومت سے باہر آکر پاکستان کے دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بنے گی اس طرح تصویرِ جاناں ہم نہ کہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے