اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا شخص ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار چلا گیا تو ملک کے ساتھ دشمنی نہ کریں، کوئی سمجھتا ہے کہ فوجی سربراہ اس کی مرضی سے چلے گا تو یہ بے وقوفی ہے۔ اداروں کا احترام تمام سیاستدانوں اور عوام پر لازم ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا میرٹ پر فیصلہ ہوگا، مداخلت کی ضروت نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدرانہ انکوائری ہو، ایک جے آئی ٹی ہو جس میں وفاق اور صوبے کے افسران شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا ہے، پنجاب میں عمران خان کی اپنی حکومت ہے۔
Short Link
Copied