مریم اورنگزیب

عمران خان نے ہائیکورٹ پر دھاوا بولنے کیلئے کارکنوں کو کال دی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہائیکورٹ پر دھاوا بولنے کے لیے کارکنوں کو کال دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت پر حملے کے لیے کارکنوں کا اکھٹا کیا ہے۔ عمران خان عدالتوں کو دباو میں لانے کے لیے دو چار سو کارکنوں کا لے کر عدالت پہنچے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان احاطہ عدالت میں پہنچ گئے ہیں تو کمرہ عدالت میں جانے میں کیا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں سوشل میڈیا پر بھی عدلیہ مخالف مہم چلاتے رہے ہیں لیکن کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے۔  عدالت جو سہولیات عمران خان کو فراہم کررہی ہے کیا وہ سہولیات عام عوام کو بھی ملیں گی؟؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے