حمزہ شہباز

عمران خان نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا ہے۔ جبکہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے جھوٹ اور فراڈ ثابت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف چالان عوام نے کاٹا ہے۔ عمران خان تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے، عوام تمہارا احتساب کریں گے۔ جنہوں نے عمران خان پر اعتبار کیا وہ اپنے آپ کو کوستے ہیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بنی گالا میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ مہنگائی نہیں ہے جبکہ ہمارے ملک میں مہنگائی کی شرح 18 فیصد ہے۔ ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کو خدا کا خوف نہیں ہے۔ لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے۔ خدا تم سے حساب لے گا۔ معصوم عوام کو نئے پاکستان کے نام پر جھانسہ دیا۔ ہر پاکستانی کی آواز ہے کہ ان کی کرپشن کا حساب لینا ہے۔ جب فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

حنا ربانی کھر

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے