لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے لیکن بلیک میلرز اور مافیاز کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت زمیندار اور کسان کھاد لینے کے لئے رل رہے ہیں اور جو کھاد انہیں مل رہی ہے وہ نا صرف ملاوٹ ہے بلکہ بلیک میں بھی مل رہی ہے۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ڈی اے پی نہیں ملی اب یوریا بھی بلیک ہو رہی ہے، مافیاز کو کھلی چھٹی ہے لوگوں کو جتنا مرضی نچوڑو مگر کپتان کو چندہ دو پھر سب معاف ہے۔ عام شہری کو بنیادی اشیائے ضرورت کا حصول ناممکن ہوچکا ہے۔
Short Link
Copied