اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور جیسے شہر کو تورا بورا بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا خود سے متعلق الگ معیار قانون اور آئین ہے۔ عمران خان نے دوسروں کے لیے الگ ضابطہ تعزیرات اور قانون رکھا ہوا ہے۔
عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے لیے الگ معیار، قانون اور آئین رکھا ہوا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کسی پر منشیات ڈال کر رانا ثناءاللہ کی طرح جیل میں ڈالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی غیرقانونی کارروائی ہو، اگر پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ کرے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
Short Link
Copied