اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف سازش کی ہے۔ پی ٹی آئی کے لئے بیرونی مدد ثابت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فرح خان آپ کے پنجاب میں فرنٹ پرسن تھیں، فرح خان نے ہر تقرری اور ٹرانسفر سے رشوت کھائی، اب صرف فرح گیٹ کمیشن بنے گا، عمران خان اور ان کی اہلیہ کا ٹرائل ہوگا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی کو کیوں تحلیل کیا، تحقیقات کرواتے، عمران خان کہتے ہیں بیرونی سازش ہوئی، عمران خان کو گھر بھیجنا ہی اپوزیشن کا مقصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ 5 دن ہوگئے ملک کو تکبر اور ضدی شخص کا سامنا ہے، حکومت میں تھے معیشت کو تباہ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا، ملک میں آئینی اور معاشی بحران جاری ہے۔
Short Link
Copied