اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان نے شکست کے خوف سے ضمنی انتخاب کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدوار سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد امیدوار گل اصغر سے عمران خان نے پارٹی ٹکٹ واپس لے لی ہے۔ جبکہ ان کی جگہ علی حسین نامی امیدوار کو پی ٹی آئی کی ٹکٹ جاری کردی ہے۔ جس کے بعد حلقے میں پی ٹی آئی کارکن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔
ڈسکہ میں شکست کے بعد عمران خان نے شکست کے خوف سے خوشاب میں اپنا امیدوار تبدیل کردیا ہے۔ نامزد امیدوار گل اصغر کو عمران خان نے وزیر مملکت برائے منرلز کا عہدہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں میں جاری کیا جائے گا۔