عمران خان نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے، عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ن کے اور ان کے ساتھیوں کے منہ سے آج کل غلاظت نکل رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ تمام اتحادی بہت جلد عوام کی آواز سے آواز ملائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کا ان کے اپنے ساتھی اور اتحادی ساتھ دینے کو تیار نہیں، عمران خان کو عام آدمی نشئی کہتا ہے، عثمان بزدار اول کی قربانی لینے کو بھی کوئی تیار نہیں ہے، عثمان بزدار آج کل درجنوں ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ خاتون اول کے قریبی رشتہ دار ملک سے باہر جانے کی اطلاعات ہیں، شہزاد اکبر بھی ملک سے جا چکے ہیں اور کسی کے سامنے نہیں آ رہے، ان کا احتساب کا نعرہ اور کہانی کہاں تک پہنچی ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی حکومتی رکن کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگاتے ہوئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے