اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریاستی ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 26 نومبر کو اسلام آباد آکر دارالحکومت کو اس لیے بند کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ سارا معاملہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق تھا۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ جن لوگوں کا آپ نام سہولت کاری میں لے رہے تھے ان کا کیا مفاد تھا کیونکہ وہ تو 28 نومبر کو ریٹائر ہو رہے تھے؟ اس پر انہوں نے میزبان کو استفسار کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ وہ ریٹائر ہو رہے تھے؟ جی وہ بالکل ریٹائر نہیں ہورہے تھے۔
Short Link
Copied