عمران خان نے حکومتی تجاویز مسترد کرکے مذاکرات سبوتاژ کیے۔ وزیر قانون

اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومتی تجاویز مسترد کرکے مذاکرات سبوتاژ کیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومتی تجاویز مسترد کرکے مذاکرات سبوتاژ کیے۔ مذاکرات کے آخری دور میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر نے 30 ستمبر یا یکم اکتوبر کو نئے انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے بعد عمران خان نے نئی شرائط لگائیں اور حکومتی تجاویز مسترد کردیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اب دوبارہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کے خواہشمند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے