لاہور (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے عوام کے سامنے جھوٹے وعدے اور نعرے لگائے اور اب تین سال سے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب ہمیں عزت آبرو والا پاکستان ہی رہنے دیں۔ مہنگائی، کرپشن اور کھوکھلے نعروں نے ملک برباد کردیا ھے اب تو کنٹینر کے آگے ناچنے والے بھی آپ پر یقین نہیں کرتے۔
رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ ساری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے جھوٹے وعدوں کے فریب دے کر ملک لوٹ لیا ہے۔ اللہ ہمیں معاف فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ہوسکے پی ٹی آئی حکومت سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ ملک مزید تباہی اور بربادی سے بچ سکے۔
Short Link
Copied