اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین شکنی کی ہے اور عمران خان جو غلط کام خود کرتے ہیں وہی الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان نے 4 سال معیشت کو وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے آئین شکنی کی ہے اور عمران خان جو غلط کام خود کرتے ہیں وہی الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔
Short Link
Copied