اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو توڑنے کی بات کی ہے جس کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہئے اور خدا نہ کرے کہ عمران نیازی کی خواہش کبھی پوری ہو۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اس ملک کو خدا نخواستہ ٹوٹنے کی بات کی جس پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش ہوئی۔ اس معاملے پر بھی پیر کے روز بحث کر لی جائے۔
سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایوان حکومت پاکستان کو ایسے الفاظ استعمال کرنے پر کارروائی کا کہے۔ یر کے روز لیڈر آف دی ہاؤس، لیڈر آف دی اپوزیشن سمیت دیگر ممبران سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیر کے روز ہی ایوان میں معاملہ زیر بحث آئے گا، ایک گھنٹہ مختص کیا جائے گا۔
Short Link
Copied