لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی سانحے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہیں، ہم شفاف ٹرائل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں فوجی تنصیبات پر حملے کا ٹرائل ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو ایسی سزا ہو کہ آئندہ ایسا واقعہ کبھی نہ ہو۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔