سیالکوٹ (پاک صحافت) مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان میں اتنی شرم نہیں ہے کہ یہ ہماری عبادت گاہ کو جلسہ گاہ بنارہے ہیں جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ کرنے پر مسیحی برادری نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس حوالے سے مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہماری عبادت کی جگہ ہے، اسے جلسے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
سیالکوٹ کی مسیحی برادری کا مزید کہنا ہے کہ ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن یہاں جلسہ نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان کے لئے پیغام ہے کہ ہم اقلیتی ضرور ہیں لیکن جانور نہیں کہ جس طرح چاہو گے گھسیٹو گے۔ مسیحی برادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گراؤنڈ مسیحی برادری کی ملکیت ہے۔
Short Link
Copied