عمران خان ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول بم برسانے والے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے، ملک کو آپ جیسے فتنے اور فسادی سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو جو جہاں جہاں اِس فتنہ اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے نوجوانوں اور عوام سے جھوٹ بولا، فراڈ کیا اور دھوکا دیا، نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اسمبلیاں توڑیں، وہ دم توڑ رہے ہیں، آپ ماضی کا حصہ ہوتے جارہے ہو۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آپ فارن فنڈنگ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہوں گے۔ آپ کے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہوچکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے