شیخوپورہ (پاک صحافت) لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ عمران خان ملکی سیاست کے لیے بھی نااہل ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل میں عمران خان کے جھوٹے پن پر مہر ثبت کردی ہے۔ عمران خان نے اپنے دور میں فساد اور خلفشار کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا ہے۔
رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے کرپشن کی ابتداء کی، پرویز الہی اینڈ کمپنی نے اسے عروج تک پہنچایا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ ملک کو عمران خان کی پیدا کردہ مشکلات کا سامنا ہے، جلد پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
Short Link
Copied