لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف باتیں کرسکتے ہیں لیکن عملی طور پر عوام کے لئے کام کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کیلئے ایسا کوئی کام نہیں کیا جو انہیں ریلیف دینے کا باعث ہو، حکومت کے پاس صرف دعوے اور کھوکھلے نعرے ہیں۔ اگر ہمارے ساتھیوں کی پکڑ دھکڑ ہوئی تو سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین اور جمہوریت کی حکمرانی نہیں، یہ جلد قائم ہوگی۔ حکومت کا این آر او اور کرپشن کا چورن زیادہ دیر بکنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے حلقہ کے عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا، عمران خان یہاں سے ووٹ لے کر گئے دوبارہ نہیں آئے۔
Short Link
Copied