حسن مرتضی

عمران خان سے فارن فنڈنگ کا حساب لینا باقی ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے فارن فنڈنگ کا حساب لینا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جھوٹ اور بددیانتی سے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا ہی ان کی سیاست رہی ہے۔ کبھی سائفر لہرا کر کہتے تھے یہ بین الاقوامی سازش ہے، اب چند روز قبل آصف زرداری پر الزام لگا دیا۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک بیرونی ایجنڈے پر آئے ہوئے ہیں جس نے کشمیر کا سودا کیا، یہ فارن فنڈنگ میں ملوث رہے جس کا حساب لینا ہے۔ آصف زرداری نے اس ملک کو بچانے کے لیے طویل جہدوجہد کی اور کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو معاشی بدحالی سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے