اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی و نالائقی سے پی ٹی آئی کے لوگ بھی سخت پریشان ہیں جبکہ متعدد حکومتی افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے، تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائیں گے۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ریکوزیشن جمع کروانے کے فورا بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دیں گے، لانگ مارچ کے اختتام پر قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پی ٹی آئی حکومت کے بارہ سے تیرہ ایم این ایز اپنا فیصلہ کر چکے ہیں۔