شیخوپورہ (پاک صحافت) رہنما ن لیگ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست دان نہیں بلکہ ایک تخریب کار ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاست دان نہیں بلکہ تخریب کار ہے، عمران خان سیاست میں غیر ضروری عنصر، جھوٹا اور فسادی ہے۔
رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ شرانگیز اور فسادی شخص سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پہلے بتا رہا ہوں عمران خان ملک میں پھر سے کوئی فساد پھیلائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مئی میں الیکشن نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن معذوری ظاہر کرچکا ہے، اتنے دنوں میں تو بیلٹ پیپر بھی پرنٹ نہیں ہوسکتے ہیں۔
Short Link
Copied