عمران خان سارے ڈارمے کر لیں، اسے جتنی فلمیں چلانی ہیں چلا لیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سارے ڈارمے کر لیں، اسے جتنی فلمیں چلانی ہیں چلا لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے ملک کی عزت و وقار کو تار تارکیا ہے، تحفے اس طرح بیچنے پر پابندی لگانےکی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان کی زندگی کو  پھر خطرے کے حوالے سےکیے گئے سوال پر کہا ہےکہ وہ سارے ڈرامےکرلیں، جتنی فلمیں چلانی ہیں چلالیں۔ اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ سوشل میڈیا پر شور مچانے کے بجائے عدالت جائیں ، وہ کہتے ہیں برطانیہ، یو اے ای کی عدالتوں میں جائیں گے، آپ چاند پر بھی چلے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے