عمران خان ریاست سے ٹکرائیں گے تو ان کا انجام بہت برا ہوگا۔ راجہ ریاض

راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان ریاست سے ٹکرائیں گے تو ان کا انجام بہت برا ہوگا، کوئی کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو ریاست سے مقابلہ نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی وزارت نہ ملنے پر ق لیگ والے ناراض ہیں، ناراض ارکان نے چوہدری شجاعت سے رابطہ کرکے گرین سگنل دے دیا ہے، ارکان اسمبلی چوہدری شجاعت کے ساتھ چلے گئے تو پرویز الہٰی کا وزیراعلیٰ رہنا مشکل ہوجائے گا۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا ہے کہ توہین عدالت میں عمران خان کو دوبار موقع دیا گیا مگر معافی نہیں مانگی، فرد جرم کے بعد ٹرائل ہوگا، عمران خان کے سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا 25 مئی کو عمران خان لوگوں کو کیسے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، عمران خان کو غلط فہمی ہے، بڑے بڑے لیڈر ریاست سے نہیں ٹکرا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے