عمران خان ریاستی اداروں کو اپنے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ رضا ربانی

رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ عمران خان ریاستی اداروں کو اپنے مذموم سیاسی مقصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کے کردار کو سویلین کے احتساب سے جوڑا، اس سے سابق وزیراعظم کی آئین سے لاعلمی واضح ہے۔ آئین پاکستان، کوئی قانون یا رول، آرمی چیف کے لیے اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ یہ اس بات کا عکاس ہے کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کو کیسے اپنے سیاسی ایجنڈے کی خاطر استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیران کن ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی جماعت نے الیکشن کا مطالبہ کیا اور خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کا التوا مانگا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے