عمران خان ارشد شریف کے قتل پر سیاست کررہے ہیں۔ شازیہ مری

شازیہ مری

لاہور (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ افسوس عمران خان ارشد شریف کے قتل پر سیاست کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے ارشد شریف کے قتل پر سیاست کی جارہی ہے۔ کہ کسی بھی صحافی کا قتل ملک کا بھی نقصان ہے، ایک صحافی کا اس طرح سے قتل ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ارشد شریف کے قتل پر سیاست کی جا رہی ہے، ہم سینئر صحافی کے قتل کی تحقیقات کے منتظر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کے ایک آمر کو ریفرنڈم میں جتوایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے