کراچی (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان حکومت میں ہوتے تو پاکستان اب تک دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورِ حکومت کی کارکردگی بتائیں۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، جبکہ ہم سیاست کے لیے نہیں ملک بچانے کے لیے آئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی ہماری ترجیح ہے، حکومت کی پالیسیوں کے تحت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
Short Link
Copied