لندن (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا کم ظرف اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی سیاست کو ایک طرف رکھنے کے بجائے اپنے ہی ملک پر حملہ کررہے ہیں۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیا آپ کے پاس ذرا سی بھی شرم ہے؟۔ آپ اپنے ہی ملک کے خلاف سازش کرنے میں مصروف ہیں، کیا آپ اتنے نادان اور بے وقوف ہیں یا یہ فارن فنڈنگ کا نتیجہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کم ظرف اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا ہے۔
Short Link
Copied