عمران خان جہانگیر ترین کو بیٹے سمیت جیل بھیجنا چاہتے ہیں، سلیم صافی کا انکشاف

جہانگیر ترین

اسلام آباد (پاک صحافت) سلیم صافی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کو کمزور کرنے کے لئے جہانگیر ترین کو ان کے بیٹے سمیت جیل بھیجنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں اس وقت ایک اطمینان کی سی کیفیت نظر آرہی ہے اور میاں نواز شریف بھی کافی حد تک مطمئن نظر آرہے ہیں کہ ایمپائر نیوٹرل رہے گا، آصف زرداری کا حال یہ ہے کہ وہ اطمینان کا سمندر بنے ہوئے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمٰن بھی بڑی حد تک مطمئن نظر آرہے ہیں۔

سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں جہانگیر ترین ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر سامنے نظر آرہے ہیں کیونکہ اس پارٹی کے اندر سب کو ہی آگاہی ہے آدھے سے زیادہ لوگوں کو لالچ دیکر یا پھر جبر کے ذریعے لایا گیا ہے اور یہ سب ہی جہانگیر ترین کے ذریعے آئے تھے، ابھی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ جہانگیر ترین کو وہ ان کے بیٹے سمیت جیل کے اندر کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے