سعید غنی

عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے، ممنوعہ فنڈنگ پر پارٹی برقرار نہیں رہ سکتی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی چوری اور ڈاکہ پکڑا گیا ہے اور وہ جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد سیاسی پارٹی برقرار نہیں رہ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے عمران خان سے الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے فنڈنگ کے بدلے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا، عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے، ممنوعہ فنڈنگ پر پارٹی کیسے برقرار رہے گی؟۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان جن پر بوٹ پالش کا الزام لگاتے ہیں انہوں نے ایسے کوئی کام نہیں کیے، عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، عارف نقوی لندن میں پکڑا گيا تو اس نے عمران خان کا نام بطور ریفرنس لکھوایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے الیکٹرک پر واجب الادا سوئی سدرن کے پیسے معاف کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے