راولپنڈی (پاک صحافت) ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متعلقہ سیاستدان سے کہتے ہیں کہ وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے بغیر ثبوت کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جو کہ قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال سے وتیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلیجنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے، ادارہ غلط اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Short Link
Copied