کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ماضی میں عمران خان جس کو پنجاب کا ڈاکو کہتے تھے آج ان کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں، عمران خان کا گھناونا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حلقوں کی عوام بتاتی ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد انہوں نے منتخب اراکین کو نہیں دیکھا، پی ٹی آئی کے 95 فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے حلقوں کی طرف نہیں گئے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لیے مافیا بننے کی کوشش کررہی ہے جبکہ عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے اور کوئی ادارہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست عمران خان کی عادت بن گئی ہے۔
Short Link
Copied