عمران خان توشہ خانے سے 50 کروڑ روپے کی چیزیں بیچ چکا ہے۔ مریم نواز کا انکشاف

مریم نواز

لندن (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانے سے 50 کروڑ روپے کی چیزیں بیچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں توشہ خانے سے 50 کروڑ روپے کی چیزیں بیچ دئے ہیں۔ 2 کروڑ میں ہیرے کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ میں دبئی میں بیچ دیا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہيں اسٹیبلشمنٹ نے بتایا کہ نواز شریف چور ہے، اسٹیبلشمنٹ نے آپ کو جو پرچی دے دی آپ نے وہ قوم کے سامنے پڑھ کر سنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ لانے کے دعوے کرنے والے جھوٹے کے لانگ مارچ میں دو ہزار بندے بھی نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے