اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسے کرنے کا مقصد توشہ خانہ کیس میں سزا سے بچنا ہے، جو کسی صورت ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی بار ایسے روتے ہوئے انقلابی دیکھے ہیں جو ریمانڈ اور پرچوں پر رونا شروع ہوجاتے ہیں، خان صاحب انارکلی والے ڈائیلاگ نہ ماریں۔ خان صاحب مقبولیت کے ڈرامے صرف اس لیے کررہے ہیں کہ انہیں اکیلے بھاگنے کی عادت ہے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کے ارکان کو سزا ہوئی، نااہل کیا گیا، کسی نے کچھ نہیں کہا، عمران خان کو نوٹس کیا گیا تو کہا گیا کہ یہ تو ظلم ہوگیا ہے۔ پنجاب، کے پی، گلگت اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں زیادہ ذمہ داری تحریک انصاف کی ہے، کہاں ہے پی ٹی آئی؟۔
Short Link
Copied