لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان بھی کرپٹ اور اسے تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم بھی کرپٹ اور تمہیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ ہیں، یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ہم ترکیہ بن سکتے ہیں یا ایک اور میانمار میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم میں ہر کسی کو انتخاب کرنا ہوگا اسے تحریک انصاف کی طرح آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا کرپٹ مافیا، جنگل کے قانون اور فسطائیت کا ساتھ دینا ہے۔