اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈرپوک اور بزدل آدمی ہے۔ عمران خان کی یہ ساری ڈرامے بازیاں ہیں کہ قتل کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہوتی، میں عوام میں ہوں اور میرے حلقے میں جا کر پوچھیں میری کوئی سیکیورٹی نہیں ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تنہا نہیں ہم نے 75 سال میں بڑی جنگیں کیں، ہم نے قربانیاں دیں، جلا وطن ہوئے اور مشکلات جھیلیں۔ عمران خان کے پلے کیا ہے؟ کیا قربانی دی ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈائیلاگ پر خاموش ہوتے ہیں تو ان کی نیت خراب ہے۔
Short Link
Copied