مریم اورنگزیب

عمران خان این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہروپیے ہیں۔ عمران خان اب خود سب سے بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں، سب ان کی اصلیت سمجھ چکے ہیں، وہ اقتدار کے منگتے ہیں۔ مکار بہروپیے نے جھوٹ بول کر 4 سال عوام کو غلط فہمیوں کا شکار بنایا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کبھی سائفر لہرا کے تو کبھی امریکا کا نام لے کر، بہروپیہ این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے جو نہیں ملنا، عمران خان روئیں، چیخیں یا پیٹیں این آر او نہیں ملے گا نہ ہی کیس ختم ہوں گے، انہیں جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور ایئربیس پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا، کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑنا، فوجی تنصیبات، قائد اعظم ہاؤس اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے