عطا تارڑ

عمران خان اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ کے معاملات ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ کے معاملات ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ کے معاملات ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں، تحریک انصاف کا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا بھی بے نقاب ہوچکا ہے۔ فیض، نیازی اور بشری گٹھ جوڑ نے اپنے اپنے مذموم مقاصد کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ رﺅف حسن کے بھارتی صحافی کے ساتھ اشتعال انگیز اور خوفناک پیغامات پر مبنی روابط سے پی ٹی آئی کا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو چکا ہے۔ ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند فارن فنڈڈ جماعت نے پہلے سائفر کے ذریعے ملک کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا اور اب ملک کی سالمیت اور بقاء کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنے غیر ملکی آقاﺅں کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی صحافی پاکستان مخالف جذبات رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل ملک دشمنوں سے روابط کا بڑا ذریعہ تھا، پی ٹی آئی کو بھارتیوں نے بیرون ملک سے فارن فنڈنگ کی جو تحقیقات میں سامنے آ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے